اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ایران کے ساتھ ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے،معاہدے کے مطابق ماہانہ 44ہزار ٹن ایل پی جی ہندوستان کو درآمد کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی وزارت تیل وگیس نے ایران سے ایل پی جی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ، اس معاہدے کے تحت ایران سے چھے ماہ کے دوران چوالیس ہزار ٹن ماہانہ سیال گیس درآمد کی جائے گی۔ہندوستان اپنی گیس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے ماہانہ ایک ملین ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔
.......
/169